کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چمن میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ کے نتیجے میں یک بچہ کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکہ میں ملوث درندہ صفت دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور کھلی سفاکیت کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے بچہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردو ںکو فی الفور گرفتار کیا جائے
عوام کی جان ومال کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کیاجائے اور دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے رہائشی ارشد ولد ابرار نامی شخص سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ارشد ولد ابرار نامی شخص ایم کیو ایم کا نام استعمال کررہا ہے اور غلط قسم کے کاموں میں ملوث ہے اور اس کا ایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔