چمن (جیوڈیسک) چمن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک تاجر زخمی ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے ممتاز قبائلی رہنما حاجی مولاداد اردوزئی کا بیٹا عصمت خان صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ بوغرا روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گاڑی پر فائرنگ کی۔
جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا،جبکہ ابتو کے علاقے میں ایف سی اہلکاروں کی ایک گاڑی پر مبینہ فائرنگ سے مقامی تاجر شدید زخمی ہوا جنہیں سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا ، واقعہ کے خلاف لواحقین نے احتجاج بھی کیا۔