چمن (جیوڈیسک) ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھاری مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لے کر دو دہشت گرفتار کر لیے۔
چمن میں بائی پاس روڈ کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانیوالے دہشت گردوں میں رفیع اللہ اور عبدالمالک شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
کارروائی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے جس میں 224 دیسی بم، 5 خودکش جیکٹس،30 بارودی سرنگیں، 2 دستی بم ، 50 کلو بارود اور درجنوں ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز شامل ہیں۔