شانگلہ اور چمن میں تخریب کاری کے منصوبے ناکام

Explosive Material

Explosive Material

شانگلہ (جیوڈیسک) شانگلہ اور چمن میں تخریب کاری کے بڑے منصوبہ ناکام بنا دیئے گئے۔ پولیس، ایف سی اور سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں بارودی مواد ,سیکڑوں دیسی ساختہ بم اور خودکش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کا ضلع شانگلہ پولیس نیدندئی چیک پوسٹ پر ایک ڈاٹسن سے 1 ہزار کلو بارودی مواد برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گاڑی مانسہرہ سے کوہستان جارہی تھی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ادھر چمن میں بائی پاس روڈ پر ایف سی اورحساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضے سے 224 دیسی ساختہ بم، پانچ خود کش جیکٹ، 30 بارودی سرنگیں، 50 کلو باروداور دو دستی بم برامد کرلئے گئے۔