چمن : گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی صلاح الدین بوغرہ روڈ چمن میں یوم دفاع کے مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سابق ضلعی سنئیر نائب صدر حافظ محمدصدیق مدنی ، پی ٹی ایس ایم سی کلی حاجی صلاح الدین کے چئیرمین حاجی نزیراحمد اچکزئی ، مولوی عبدالرزاق مکی ، شمشاد ویلفئیر فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص اور طلبہ کرام عصفت اللہ، عبدالاحد، عصمت اللہ ، حضرت علی ، بی بی بلقیس، محمدعباس، عزیز الرحمان اورضیاو الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر یوم دفاع ہماری قومی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے ۔ جب دشمن اپنے ناپاک عزائم کیساتھ ارض پاک پر حملہ آور ہواتھا ۔ مگر عزم وہمت جراٰت اور طاقت کی چٹانوں سے ٹکرا کر بکھر گئے وہ پاکستانی قوم کے وجود کو مٹانے کیلئے وارد ہوئے مگر دشمن پاکستانی قوم کے ایثاروقربانی اور جزبہ جوش کی آگ میں میں جل کر مٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان قوم تو ہرظلم کرنے والے کیخلاف دفاعی دیوار بن جاتی ہے اور ہم نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں انسانوں پر ظلم اور ان کے حقوق سلب کیا جاتا ہے برسرپیکار ہونے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمار ی تاریخ کے اوراق پر ہمیشہ چمکتے رہیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو انشاء اللہ تعالیٰ ہم تازہ خون سے اس سے بڑھ کرچمکدارتاریخ لکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ عزم کرنا ہمارا ایمان ہے کہ ملک عزیز پاکستان کی تعمیوترقی اور استحکام ہمارا فرض ہے اور اس جان سے پیاری سرزمین کی حفاظت ایسا قرض ہے جسے ہمیں اپنی جان دے کر بھی چکانا پڑے تو سودا مہنگا نہ ہوگا۔
حافظ محمد صدیق مدنی سابق ضلعی سنئیر نائب صدر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ