چمن: لیویز اور پولیس کی کاروائی، سات سالہ طالب علم بازیاب

Chaman

Chaman

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے سرحدی علاقے گلستان کاریز میں ڈپٹی کمشنر عبداددخلجی اورڈی پی اوعاطف اکرام کی سربراہی میں لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے مکان پر چھاپہ مار کر کوئٹہ سے پندرہ دن پہلے اغوا ہونے والا سات سال کا طالب علم عبدالستار کو بازیاب کراکر 2اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او عاطف اکرام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اغوا کاروں کا ایک اور ساتھی کو کوئٹہ سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے لئے والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ فورسز کی کامیاب کاروائی کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔