چمن (جیوڈیسک) چمن میں قائم پیٹرول پمپ کیساتھ کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارود پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ مال روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک پیٹرول پمپ کیساتھ کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے پیٹرول پمپ پر کھڑے2 افراد شدید زخمی ہوئے، دو گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔