کوئٹہ (جیوڈیسک) چمن کے علاقے گلستان میں دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد قبضہ میں لے کر اسے ناکارہ بنا دیا اور علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی اور حساس ادارے نے سڑک کنارے 8 کلوگرام وزنی دھماکا خیزمواد اور ڈیٹونیٹر ناکارہ بنا دیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گرد گیس پائپ لائن اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔