گرونیش چیمبر آف کامرس اینڈ ٹرینگ سینٹرمیں سانحہ پشاور پر تعزیتی اجلاس اور شمعیں روشن کی گئیں

Mirpur

Mirpur

میر پور خاص (نامہ نگار )کنری میر پور خاص گرونیش چیمبر آف کامرس اینڈ ٹرینگ سینٹر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے 132 طلباء سمیت 141 افراد کی شہادت پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے گرونیش چیمبر آف کامرس اینڈ ٹرینگ سینٹرکے ڈائریکٹر کملیش کمار نے کہاکہ یہ پشاور کے ایک اسکول پہ نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے 16 دسمبر پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے دہشت گردوں کا مقصد جو بھی مگر وہ کسی بھی طرح انسان کہلانے کے مستحق نہیں اور ان کا جرم نا قابل معافی ہے دہشتگردوں نے جس طرح معصوم جانوں سے کھیلا ہے۔

اس کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا اس موقع پر موہن کمار نے کہاکہ معصوم طلبہ کی شہادت ایک قومی سانحہ اور پاکستان کی غیور قوم دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور اجلاس کے آخر میں گرونیش چیمبر آف کامرس اینڈ ٹرینگ سینٹرکے سر رچرڈ نے کہاکہ شہید اور ذخمی ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر گرونیش چیمبر آف کامرس اینڈ ٹرینگ سینٹرمیں منعقدہ تعزیتی تقریب میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شمعیں جلا کر اپنے ساتھی طلباء و طالبات اور جوانوں کی شہادت پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔