لندن (جیوڈیسک) لندن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بالرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا کی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 175 رنزپر ڈھیر ہو گئی۔ اوول میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے ہی اوور میں انگرام بغیر کوئی رن بنائے انگرام کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، آملہ صرف ایک رن بناکر پویلین واپس لوٹے، پیٹرسن 30 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے۔ ڈی ویلیئرز بغیر کوئی رن بنائے اسٹورٹ براڈ کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔ صرف 63 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔
تاہم نویں وکٹ کی شراکت میں کلین ویڈیٹ نے 43رنز بنا کر ٹیم کو کچھ سہارا دیا ،پروٹیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 175 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 176 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔ جیمزٹریڈویل اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین اور جیمز اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ فن اور ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔