چیمپئینز ٹرافی : بھارت اور جنوبی افریقی کپتان کامیابی کیلئے پرعزم

India Captain

India Captain

بھارت (جیوڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ سے قبل بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان ایونٹ کا آغاز فتح کے ساتھ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اختتامی ایونٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی بھی آسان حریف نہیں ہے۔ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔

جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلئیرز نے بھی ٹورنامنٹ کو ٹف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے مقصد سے انگلینڈ آئی ہیں۔ ان کے گروپ میں شامل ٹیمیں بہت مضبوط ہیں۔

اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے کھلاڑیوں کو سردھڑ کی بازی لگانا ہو گی۔ چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت نے وارم اپ میچز میں سری لنکا اور آسٹریلیا کو شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ جبکہ جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔