کراچی (جیوڈیسک) چمپیئنز ٹرافی کا آخری مقابلہ انگلینڈ میں ہورہا ہے، جیتنا تو دور کی بات، پاکستان کبھی ایونٹ کے فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکا ، اس بار مصباح الیون کے لئے جیتنے کا آخری موقع ہے۔ پاکستانی ٹیم کے لئے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا آخری موقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا ایڈیشن 1998 میں ڈحاکا میں ہوا۔
ناک آوٹ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس پہلے ہی میچ میں باہر ہوگئی۔ دوسال بعد چیمپئنز ٹرافی کے لئے میدان نیروبی میں سجا جہاں قومی ٹیم سیمی فائنل میں ہمت ہار گئی، اسے نیوزی لینڈ نے چار وکٹ سے شکست دی،2004 میں بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کی پیش قدمی روک دی۔
2006 میں بھارت میں ہونیوالی ٹرافی میں پاکستان ٹیم پہلے ہی مرحلے سے باہر ہوگئی۔2009 میں میلہ سجاجنوبی افریقا میں، یونس خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے لاسٹ فور میں جگہ بنائی، مگر نیوزی لینڈ نے اس میں آگے نہ جانے دیا۔چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کو پاکستان کی کامیابی کا بے صبری سے انتظارہے ، قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے سفر کا آغاز کرے گی۔