لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے سیلٹِک کو ہرا دیا ہے جبکہ آرسنل اور پی ایس جی کے درمیان مقابلہ دو دو گولز سے برابر ہو گیا۔ چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا اور سیلٹِک کے درمیان مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا، بارسلونا نے میسی کی جانب سے 24 ویں منٹ میں کیے گئے گول کی مدد سے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
حریف ٹیم نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد مقابلہ برابر کر نے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی ۔ میچ کے دوسرے ہاف میں میسی کا جادو ایک بار پھر چلا ، انہوں نے پنلٹی کک پر شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو دو صفر کی برتری دلوا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس کامیابی کے بعد بارسلونا ایونٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہے۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں آرسنل اور پی ایس جی کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز کھیل کے بعد دو دو گولز سے برابر ہو گیا۔