کراچی(جیوڈٰسک)چیمپینز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اس سال بھارت میں ہوگا، ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی ڈومیسٹک چیمپین فیصل آباد وولفز کرے گی۔ چیمپینز لیگ کی گورننگ کونسل نے اس سال ایونٹ جنوبی افریقا کے بجائے بھارت میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیمپینز لیگ 2013 میں دنیا بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اور میچز 17 ستمبر سے 6 اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 29 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپینز ٹیم فیصل آباد وولفز کوالی فائنگ راونڈ میں شرکت کرے گی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ بھارت اس سے پہلے 2009 اور 2011 میں ایونٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔