چمپئن لیگ میں آج دفاعی چمپئن بائیرن میونخ اور ریال میڈریڈ مد مقابل ہونگی

Champions League Football

Champions League Football

میڈرڈ (جیوڈیسک) چمپئن لیگ فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں چیلسی اور ایٹلیٹکو میڈریڈ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔

آج دفاعی چمپئن بائیرن میونخ اور ریال میڈریڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میڈریڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل پیش کیا، چیلسی کے کپتان جان ٹیری اور گول کیپر پیٹر چیک میچ کے دوران زخمی ہوگئے، لیکن سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی جوزے مورین ہو کی ٹیم نے میزبان سائیڈ کو گول کرنے نہ دیا، یہ 11 میچز میں پہلا موقع ہے جب ایٹلیٹیکو کی ٹیم گول کرنے سے قاصر رہی۔

ایونٹ کے دوسری سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں آج رات دفاعی چیمپینز بائیرن میونخ اور ریال میڈریڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔