چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز کو پرتھ اسکورچرز کے ہاتھوں شکست

Lahore Lions

Lahore Lions

بنگلور (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ کے اہم گروپ میچ میں آسٹریلیا کی ڈومسٹک ٹیم پرتھ اسکورچرز نے لاہور لائنز نے کو شکست دے کر انکی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جبکہ لاہور لائنز کی اس شکست کے نتیجے میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

بھارت کے شہر بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںپرتھ اسکورچرز نے 125 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو انکے ابتدائی بیٹسمین لاہور لائنز کے باولرز کا مقابلہ نہ کر سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی جلی گئی اور صرف 62 رنز پر سات وکٹ گر گئیں اس موقع پر لگ رہا تھا کہ لاہور لائنز میدان مار لیں گے اور اسکورچرز کو مطلوبہ 80 رنز سے کم پر آوٹ کرلیں گے کیونکہ لائنز اسی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر پاتے۔

مچل مارش کے ناقابل شکست 68 اور بریڈ ہاگ کے 28 رنز نے لائنز سے فتح چھین لی اور انہیں چیمپیئنز لیگ کی دوڑ سے باہر کردیا۔ محمد حفیط اور مصطفی اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پرتھ اسکورچرز کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور لائنز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حفیظ الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ سعد نسیم 55 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہےجبکہ عمر اکمل 26 اور محمد سعید 20 رنز بنا کر سکے۔

اوپنر ناصر جمشید اور عمر صدیق ایک ایک اور۔کپتان محمد حفیظ اور وہاب ریاض بغیرکوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔ پرتھ اسکروچرز کی جانب سےجول پیرس نے 3، مچل مارش نے 2 اور بریڈ ہوگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس شکست کے بعد اب لاہور لائنز کی ٹیم کو وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانا ہڑے گا جبکہ چنائی سپر کنگز سیمی فائنل کھیلے گی۔