ممبئی (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مین رائونڈ میں کون سی ٹیمیں جگہ بنائیں گی، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ پاکستانی چیمپینز لاہور لائنز سمیت باقی تینوں ٹیمیں بھی ریس میں شامل ہیں آج کا پہلا میچ، لاہور لائنز بمقابلہ سدرن ایکسپریس کے درمیان دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا،اگر لاہور نے میچ جیت لیا تو اس کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
ایکسپریس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا لیکن اگر لاہور لائنز کی ٹیم ناکام ہوئی، تو ایکسپریس کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے۔ یوں دونوں ٹیمیں چار چار ہوائنٹس کے ساتھ دوسرے میچ کے نتیجے کا انتظار کریں گی۔
دوسرا میچ رات ساڑھے سات بجے ممبئی انڈینز اور نادرن ڈسٹرکٹس کے درمیان ہوگا۔ اگر یہ میچ کیوی ٹیم نے جیت لیا تو اسے مین رائونڈ کا ٹکٹ مل جائے گااور دوسری ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔ناکامی کی صورت میں ممبئی انڈیز اور نادرن ڈسٹرکٹس دونوں کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے، اگر لاہور لائنز کے بھی آٹھ پوائنٹس ہوگئے تو مین رائونڈ میں بہتر رن ریٹ والی ٹیمیں پہنچیں گی۔
لاہور لائنز کو اگلے رائونڈ میں پہنچنے کے لئے آج کا میچ جیتنا ہوگا، بارش کی صورت میں بھی رن ریٹ کا کردار اہم ہو گا۔