چیمپئنز لیگ : سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن پھر مشکوک

Sunil Narayan

Sunil Narayan

بنگلور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین آف اسپنر سنیل نارائن کو چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد بولنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ انتظامیہ کے مطابق، امپائرز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان سیمی فائنل کے دوران سنیل نارائن کے ایکشن کو رپورٹ کیا۔

امپائرز کا موقف ہے کہ بولنگ کراتے وقت سنیل نارائن کا ہاتھ قابل قبول حد سے زیادہ خم لیتا ہے۔ چیمپئنز لیگ میں اس سے قبل بھی نارائن کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا جاچکا ہے جس کے بعد انہیں چیمپئنز لیگ میں بولنگ سے معطل کردیا گیا ہے۔ نارائن چیمپئنز لیگ کے فائنل میں کولکتہ کی جانب سے بطور بولر میدان میں نہیں اترسکیں گے۔

چیمپئنز لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کولکتہ کی ٹیم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو چنئی کی بائیو میکانکس لیب سے ٹیسٹ کرایا جائے۔