ممبئی (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا چھٹا ایڈیشن کل سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، پاکستانی ٹی ٹوئنٹی چیمپینز لاہور لائنز اور بھارتی ٹیم ممبئی انڈینز آمنے سامنے ہوں گی، چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔
افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ کی نادرن ڈسٹرکٹس اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی چیمپینز لاہور لائنز اور بھارتی ٹیم ممبئی انڈینز رائے پور کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، ناصر جمشید، عمر اکمل اور وہاب ریاض بھی شامل ہوں گے۔ ممبئی کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔کوالی فائنگ اسٹیج سے دو ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنائیں گے جو 17 ستمبر سے شروع ہو گا۔