قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں فیصل آباد وولفز کو شرکت کرنی چاہئے، اگر ان کی ڈومیسٹک ٹیم کو نمائندگی ملی تو وہ بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیں گے۔
لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہ پاک بھارت تنازعہ کے باوجود چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کو نمائندگی ملنی چاہئے۔ اگر انہیں موقع ملا تو ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ون ڈے کپتان نے ایک بار پھر انٹرنیشنل ٹی 20 میں واپسی کی خبروں کی تردید کر دی۔