چمپیئنز لیگ ٹی ٹونٹی، لاہور لائنز آج چنئی سپر کنگز سے ٹکرائے گی

Lahore Lions

Lahore Lions

بنگلور (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں قومی چیمپئن لاہور لائنز کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے آج ہو گا۔ بھارت کے شہر بنگلور میں ہونیوالے گروپ اے کے میچ میں لاہور لائنز کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے لاہور لائنز کو فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے آج کے میچ میں فتح درکار ہے۔ مین راؤنڈ میں اسے کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی ڈومیسٹک چیمپئن نے گزشتہ روز بنگلور کے چناسوامی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ حفیظ الیون پہلی ناکامی کو بھلا کر جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم بھی جیت کے لیے پر امید ہے۔