بنگلور (جیوڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں حفیظ الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹی 20 چیمپئن لاہور لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 164 رنز کا ٹوٹل بنایا۔
ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا۔ انہوں نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں ان کے 5 چھکے اور پانچ ہی چوکے شامل تھے۔
سعد نسیم 43 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈولفنز کی جانب سے (Robbie Frylinck) نے تین شکار کیے۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔
ڈولفنز کی جانب سے (Robbie Frylinck) نے میچ کے اختتامی اوورز میں شاندار کھیل پیش کیا۔ (Frylinck) نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ وین وائک نے 36 اور واندیار نے 29 رنز کا اضافہ کیا۔