چیمپینز لیگ : فیصل آباد وولفز نے کندوراتا میرون کو 10 رنز سے ہرا دیا

Faisalabad Wolves

Faisalabad Wolves

موہالی(جیوڈیسک) چیمپینز لیگ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز نے کندوراتا میرون کو دس رنز سے ہرا تو دیا لیکن جیت کے باوجود ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گی، مصباح الحق نے 93 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی۔

آخری گروپ میچ میں بھی فیصل آباد کا آغاز مایوس کن رہا،22 رنز تین کھلاڑی آوٹ ہوگئے لیکن مصباح الحق ایک بار پھر ڈٹ گئے اور کندوراتا کے بولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے پانچ چھکے اور چھ چوکے کے ساتھ صرف ساٹھ گیندوں پر 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور چھ وکٹ پر 146تک پہنچا دیا۔

جواب میں کندوراتا کی پہلی وکٹ جلد گری، پھر سنگاکارا کے 44 اور اوپل تھارنگا کے25 رنز نے میچ دلچسپ بنا دیا لیکن فتح رہی فیصل آباد وولفز کے نام، دس رنز سے مصباح الحق مین آف دی میچ رہے۔