چیمپینز لیگ میں فیصل آباد وولفز کو اٹاگو کے ہاتھوں شکست

Champions League

Champions League

موہالی (جیوڈیسک) چیمپینز لیگ کے پہلے کوالی فائنگ میچ میں نیوزی لینڈ کے کلب اٹاگو نے فیصل آباد وولفز کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔ چندی گڑھ میں پاکستان چیمپین کا آغاز مایوس کن رہا، بارہ رنز پاکستان کے دو کھلاڑی آوٹ ہوگئے جبکہ تیسری وکٹ بھی 34 رنز پر گر گئی۔

یہاں بھی کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری نبھائی اورتین چھکے لگائے، انہوں نے 34 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔خرم شہزاد 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹیم نے بیس اوورز میں آٹھ وکٹ پر 139 رنز بنائے۔

جواب میں اوٹاگو کی دو وکٹ تو 41 رنز پر گر گئیں لیکن پھر برینڈن میک کولم نے ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا،میک کولم نے 83 رنز بنائے اور ٹیم کو جتواگئے، ڈرک بورڈر بھی 30 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔فیصل آباد وولفز اگلا میچ کل سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف کھیلے گی۔