موہالی (جیوڈیسک) فیصل آباد وولفز کوسن رائزرز حیدرآباد نے شکست دیدی ۔چمپئنزلیگ ٹی 20 کوالی فائر میں فیصل آباد وولفز کو دوسرے میچ میں بھی شکست کے بعد پاکستان کی چمپئن ٹیم چمپئنز شپ کے مین رانڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ بھارت میں جاری چمپئنز لیگ کرکٹ میں فیصل آباد وولفز نے سن رائزرز حیدر آباد کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ اوررز میں 127 رنز بنائے۔
جس میں کپتان مصباح الحق نے 40 گیندوں پر 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور پانچ وکٹ پر 127 تک پہنچا دیا اور حریف ٹیم کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دیا، سن رائزرز حیدرآباد نے 18 ویں اوور میں صرف تین وکٹ پر پورا کر لیا۔ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے شیکھر دھون نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔