نئی دہلی (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ٹی20 چیمپئن فیصل آباد وولفز کی ٹیم بھارت پہنچ گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث پہلے پاکستانی ٹیم کو بھارت کا ویزا نہ مل سکا، لیکن حالات میں بہتری کے بعد فیصل آباد وولفز کو ویزا جاری کر دیا گیا۔
فیصل آباد وولفز کی قیادت پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کر رہے ہیں جو ٹیم کو بھارت میں ہی جوائن کریں گے۔ T-20 چیمپئنز لیگ بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔ بھارتی شہر موہالی میں کوالی فائنگ راونڈ 17 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ 2012 میں جنوبی افریقا میں ہونے والی چیمپئینز لیگ میں پاکستان کی طرف سے سیالکوٹ اسٹیلئن نے حصہ لیا تھا مگر وہ کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔