چیمپئنزٹرافی میں سینئرز کی کمی محسوس کرینگے،مصباح

Misbah-ul-Haq

ایبٹ آباد(جیو ڈیسک)چمپینز ٹرافی کی تیاریوں میں لگایا گیا قوی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ایبٹ آباد میں اختتام پزیر ہو گیا۔ چھٹے روز قوی ٹیم نے فزیکل فٹنس کے ساتھ نیٹ پریٹس کی۔ ٹیم کوچ نے کھلاڑیوں کو بائولنگ اور یٹنگ کے شعبہ پر زیادہ توجہ دی۔ جبکہ فیلڈن کوچ جولین فائو نٹین نے کھلاریوں کی فیلدنگ بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ کروائی۔

ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کوایبٹ آباد مین بہتر ٹریننگ ملی جس سے کھلاڑی چپمئینز ٹرافی میں بہتر کھیل پیش کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چمپئینز ٹرافی میں سنئیر کھلاڑیوں کی کمی محسوس کریں گے تاہم جو وسائل دستیاب ہیں اسی میں رہ کر اچھا کھیل پیش کریں گے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ پیش آنے والے واقعہ کا افسو س ہے۔ عمران پاکستان کے ہیرو ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ اس موقع پر ٹی کوچ ڈیوڈ واٹمور کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ایبٹ آباد میں بہتر طور پر تربیت ملی ہے جس سے امید ہے کہ کھلاڑی چمئینز ٹرافی میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔