برمنگھم چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 48 رنز سے شکست دے دی، جورج بیلے اور جیمز فولکنر نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ایج بسٹن برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دیا ، آسٹریلوی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 221 رنز بنا سکی۔
برمنگھم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوراس کے ابتدائی بیٹسمین بھرپور فارم میں نظرآئے، پہلی وکٹ پر57 رنزبنے۔ الیسٹرکک 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، این بیل اور جوناتھن ٹروٹ نے اسکورکو 168 رنزتک پہنچایا۔بیل نے 91 اور ٹروٹ نے 43 رنز اسکو رکیے۔ یہ شراکت ٹوٹتے ہی انگلش ٹیم کچھ مشکل میں آئی، لیکن بوپارا کے 46 رنزنے اسکور 269 رنزتک پہنچا دیا۔
جواب میں آسٹریلوی اوپنرزبڑی اننگزنہ کھیل سکے، کپتان جارج بیلی نے 55 اورفل ہیوز نے 30 رنز ضرور بنائے مگر ٹیم کو مقابلے کی پوزیشن میں نہیں لاسکے۔ جیمزفالکنر کے 54 رنز بھی ناکافی رہے۔ آسٹریلوی ٹیم 9 وکٹ پر 221 رنز بناسکی۔ اینڈرسن نے تین اور بریسنن نے دووکٹیں حاصل کیں۔