لندن (جیوڈیسک) چیمپینز ٹرافی کے گروپ اے میں آج میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، میچ میں کامیابی انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔ لندن میں ہونے والا ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شروع ہو گا، پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔
جبکہ سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان السٹر کک پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالے گی، سری لنکن قائد اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔