برمنگھم (جیوڈیسک) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اسٹیون فن کی جگہ ٹم بریسنین شامل ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
بر منگھم میں محکمہ موسمیات نے میچ میں بارش کے عمل دخل سے آگاہ کر دیا ہے، اور بارش نے میچ متاثر کیا تو دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دیا جاسکتا ہے۔ بھارتی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ایلسٹر کک انجام دیں گے۔