لندن (جیوڈیسک) بھارت کو چیمپینزٹرافی کے سیمی فائنل کاٹکٹ مل گیا ، اوول میں دھونی الیون نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز نے 233 رنز بنائے۔ چارلس اور ڈیرن سیمی نے سنچریاں بنائیں۔ تا ہم بھارت نے ٹارگٹ دووکٹ پرحاصل کرلیا ، شیکھردھون نے ایونٹ میں دوسری سنچری بنائی۔ دنیش کارتک نیوننگ اسٹروک کے ساتھ ففٹی مکمل کر لی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کئی اتار چڑھا وآئے ، کرس گیل جلد آوٹ ہوئے ، چارلس نے 60 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا ، پھر رویندرا جڈیجہ کی پانچ وکٹوں نے تباہی مچا دی۔ مگر ڈیرن سیمی کے برق رفتار 56 رنز ٹیم کو مقابلے کی پوزیشن میں لے آئی۔
ویسٹ انڈیز 233 رنز تک پہنچ گیا۔ مگر بھارتی اوپنرز نے سنچری شراکت بنا کر میچ یکطرفہ بنا دیا۔ روہت شرما 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شیکھردھون نے مسلسل دوسری سنچر ی بنائی ، دنیش کارتک نیوننگ اسٹروک کھِیل کر ففٹی بھی مکمل کر لی۔ اس میچ کے ساتھ بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑسے باہر ہو گیا۔