نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) کارڈف، انگلینڈنیوزی لینڈ نے یہاں چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے اور اہم میچ میں سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دیکر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے، دوسری جانب سری لنکا کو ابھی تک کوئی پوئنٹ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان میتھو نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کیویز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں کیو ی ٹیم کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جو اس سے قبل سری لنکا کو اپنی اننگز کے دوران کرنا پڑا تھا اور اسکی وکٹیں یکے بعد دیگر ے گرتی رہیں۔ تاہم اس موقع پر گپٹل 25 ناتھن میک کولم 32 ، برینڈن میک کولم 18 اور ولیمسن 16 نے اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا کر بعد میں نے آنے والے بیٹسمینوں کے لیے صورتحال کو آسان کر دیا۔
اس طرح نیوزی لینڈ نے بالاخر 36.3 اوورز میں مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بناکر حاصل کر لیا۔ ناتھن میک کولم کو انکی شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے لاسیتھ مالنگا نے چار، شمینڈا ایرانگا نے دو جبکہ ہیراتھ اور دلشان تلکا رتنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔