انگلینڈ (جیوڈیسک) ائی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اختتامی مرحلے کی جانب گامزن ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کارڈف میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا ہے۔ کارڈف میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی سائیڈ میں ٹم ساتھی کی جگہ کورے اینڈرسن کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔ جسکی وجہ سے انگلش ٹیم پر کافی دبا ہے۔ گروپ اے میں سیمی فائنل کی دوڑ کیلئے مقابلہ سخت ہے۔ نیوزی لینڈ تین پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے دو دو پوائنٹس ہیں۔ دفاعی چیمپیئن ایک پوائنٹ حاصل کرسکی ہے۔