برمنگھم (جویڈیسک) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا، دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ ملا۔ کل انگلینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔ برمنگھم میں آسٹریلیا کے ابتدائی مہرے کچھ ہی دیرمیں کھسک گئے، کینگروز کارِ دھم اس وقت بحال ہوا جب جارج بیلی اورایڈم ووجزیکجا ہوئے۔ووجز نے 71 اور بیلی نے 55 رنز اسکور کیے۔
مارش نے 22 اور میکس ویل نے تیزی سے 29 رنز بنا کر اسکور کو 243 رنز تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ کے میک کلینی گھن نے چاروکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے پندرہ ہی اوورز ہو سکے کہ بارش نے کھیل بگاڑ دیا، کیوی ٹیم دووکٹ پر 51 رنز بنا سکی۔ بالآخر خراب موسم کے باعث میچ ختم کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ کل انگلینڈ اور سری لنکا کیدر میان میچ اوول میں کھیلا جائے گا۔