بھارت (جیوڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی میں روائتی حریف بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کی جابن دے دھوان 48 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر بھارت نے پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔ کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان کو مشکلات درپیش رہیں۔
4 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ ناصر جمشید کی گری جنہوں نے 2 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ کچھ دیر کے لئے تاخیر کا بھی شکار ہوا اور ڈک اینڈ لوئس طریقہ کار کے تحت میچ 40 اوورز تک محدود ہوگیا۔
اسد شفیق کے علاوا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل پایا۔ انہوں نے57 گیندوں پر 42 رنز اسکور کئے۔ اوپنر کامران اکمل نے 21، محمد حفیظ 27، کپتان مصباح 22 اور نوجوان کھلاڑی عمر امین نے ناقابل شکست 27 رنز اسکور کئے۔