چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست

Pakistan

Pakistan

برمنگھم (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، گرین شرٹس نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کو 19رنز سے ہرا دیا، 219 رنز کا تعاقب کرتے پاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری ، کیرئیر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے فخر زمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اظہر علی 41 کے مجموعی سکور پر 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

93 کے سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری ، جب محمد حفیظ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے ، سرفراز الیون کی تینوں وکٹیں مورنے مورکل نے اڑائیں ، شعیب ملک 16 اور بابر اعظم 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ، قومی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 119 رنز بنائے تھے کہ بارش آگئی اور پھر میچ شروع نہ ہو سکا ، اس طرح ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پاکستان 19 رنز سے فاتح رہا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 219 رنز بنائے ، کپتان اے بی ڈویلیئرز کو کیرئیر کے پہلے گولڈن ڈک کی خفت اٹھانا پڑی ، مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر 75 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 شکار کئے جبکہ عماد وسیم اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان اپنا آخری پول میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔