دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت چار جون کو مدمقابل ہوں گے۔ دبئی سے جاری ون ڈے کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز آئندہ سال انگلینڈ میں ہو گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ یکم جون سے اٹھارہ جون تک جاری رہیں گے۔ کرکٹ کی اعصاب شکن جنگ یعنی روایتی حریف پاکستان اور بھارت 4 جون کو مدمقابل ہوں گے۔
ون ڈے کی ٹاپ 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، بنگلادیش جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، بھارت ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا شامل ہیں۔ فیصلہ کن معرکے کے لیے انیس جون کا ایک اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔ بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔