کارڈف (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا ہے، انجیلو میتھیوز نے نصف سنچری اسکور کی۔ صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلے جارہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کو مقررہ 50 اوورز میں صرف 181 رنز تک محدود کر دیا۔ کپتان انجیلو میتھیوز 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکور ررہے ، مہیلا جے وردنے 38 رنز بناسکے۔ جیون مینڈس 25 ، کمار سنگاکارا 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے، تلکارتنے دلشان 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہو گئے۔ بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور روی چندرن ایشون نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔