سری لنکا (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو جیت کیلئے دو سو چون رنز کا ہدف دیا ہے۔ اوول میں جاری گروپ اے کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مقررہ اوورز میں سری لنکن ٹیم آٹھ وکٹوں پر دو سو ترپن رنز بناسکی۔
مہیلا جیوردھنے چوراسی رنز، تھریمانے ستاون، دلشن چوتیس اور چندی مل اکتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔
مچل جانسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے مطلوبہ ہدف انتیس اعشاریہ ایک اوور میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ اگر سری لنکا جیتا تو وہ اگلے رانڈ میں پہنچ جائیگا۔ آسٹریلیا نے جیت مطلوبہ اوورز کے بعد حاصل کی تو پھر نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلے گا۔