چیمپئینز ٹرافی وارم اپ : آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے

Champions Trophy

Champions Trophy

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے وارم اپ میچز میں آج سری لنکا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت کی ٹیم اور آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ چیمپئینز ٹرافی کیوارم اپ میچز کے آج آخری روز دو میچز کا فیصلہ ہوگا۔ برمنگھم میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جبکہ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ بی اور سری لنکا گروپ اے میں موجود ہے۔ کارڈف میں دوسرا وارم اپ میچ بھارت اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس کا کہنا ہے کہ بھارت ون ڈے کی نمبر ون ٹیم ہے، مقابلہ کانٹے کا ہوگا۔ بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں اور ان کی ٹیم کو محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔