چیمپئنز ٹرافی میں وکٹیں گنوانے پر افسوس ہے، ناصر جمشید

Nasir Jamshed

Nasir Jamshed

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید نے چیمپئنز ٹرافی میں وکٹیں گنوانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ غلطیوں سے بہت کچھ سیکھیں گے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ کم بیک کیلئے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے ناصر جمشید نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کے پلان کے مطابق کھیلے ہیں لیکن انہیں احساس ہے کہ وہ سیٹ ہوکر آوٹ ہوتے رہے، جس کا انہیں افسوس ہے، بڑا بیٹسمین وہی ہے جو اپنی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرنا جانتا ہو۔

مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ان کا اس وقت فوکس صرف ٹیم میں کم بیک کر کے اپنی جگہ مستقل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق کرکٹرز کی رائے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ وہ آئندہ مایوس نہیں کریں گے۔