چندی گڑھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثنا اللہ نے دم توڑ دیا

Sanaullah

Sanaullah

نئی دہلی(جیوڈیسک) چندی گڑھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثنا اللہ نے دم توڑدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہروز ثنا اللہ کے گردوں نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ثنا اللہ کو جموں جیل میں بھارتی قیدی نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کے بعدانہیں شدید زخمی حالت میں چندی گڑھ اسپتال میں منتقل کردیا تھا۔گزشتہ روز ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔جس کے بعد وہ آج انتقال کرگئے۔ ثنا اللہ 1995 سے بھارتی جیل میں قید تھے۔