چھانگا مانگا (جیوڈیسک) چھانگا مانگا پولیس نے خطرناک اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے درجنوں ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چھانگا مانگا افتخار احمد جوئیہ نے ڈی پی او قصور کی ہدایت پر تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ میں خطرناک ملزمان اور اشتہاریوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرکے وحید عباس عرف عمران الیکڑیشن، شاہد عباس، مقصود احمد، نوید میو، انور، ماجد لوہار، ناصر مسلی، قربان میو اور اشفاق احمد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس ،افیون،اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، افتخار احمد جوئیہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پولیس کو چوری، راہزنی، اور قتل کے اقدام میں مطلوب تھے ،ملزم مقصود ہمارے علاقہ کے ڈاکوؤں کے ساتھ ملکر گینگ بنا کر مسافروں کو شاہراؤں پر لوٹتے تھے ،اکثر ملزمان کو رات کی تاریکی میں گرفتار کیا گیا تاکہ ملزمان مزامت نہ کر سکیں، کیونکہ مزاحمت کے دوران عام شہریوں کے نقصان کا خدشہ تھا۔