تبدیلی ناگزیر ہے: عبدالعلیم خان پی ٹی آئی کا لالک چوک میں دھرنا جاری

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کراچی سے خیبر تک عوامی مزاج بدل چکا ہے اور اب تبدیلی ناگزیر دکھائی دیتی ہے، نااہل حکمران بجلی، گیس اور مہنگائی کے مسائل پر قابو پانے کے بجائے ان میں اضافے کا باعث بنے ہیں

،تحریک انصاف اس صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔دریں اثنا تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ روز بھی ڈیفنس کے لالک چوک میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔