پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر تحریک انصاف تبدیلی نہ لاسکی تو عوام اسے معاف نہیں کریں گے۔ پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں۔
اگر ہم تبدیلی لانے میں ناکام رہے تو عوام کا سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کا کام قانون سازی اور پالیسیاں بنانا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل کے بعد 50 فیصد بجٹ ضلعی حکومتوں کو منتقل ہوگا جبکہ گاوں کی سطح پر قائم ہونے والی ویلج کونسلز کے پاس اساتذہ، ڈاکٹروں اور دیگر سرکاری ملازمین کی تقرریوں، تبادلوں اور برطرفیوں کا اختیار ہوگا۔