ُلاہور (خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین رانا عبدالغار نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آنیوالا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے ۔ عمران خان اینڈ کمپنی نے کھربوں روپے لوٹ کر ملک کو کنگال کر دیا ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے موجودہ حکمران مزید اقتدار میں رہے تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے کوہی نہیں بچا سکتا موجودہ کرپٹ نااہل ترین اور عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں حکو مت نے عوام کی زندگیا ں دوبھر کر دی ہیں روزبروز بڑھتی مہنگا ئی سے عوام کا جینا محا ل ہو گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکو مت میں عوام کے مسا ئل کو ان کے دروازے پر حل کیا اور عوام خوشحا ل زند گی بسر کر رہے تھی لیکن مو جو دہ حکو مت نے تبد یلی کا خواب دکھا کا عوام کو خودکشیو ں پر مجبو ر کر دیا ہے۔