بدین : ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گروپ سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل پیر علی بہادر شاہ یونین کونسل سعید پور اور یونین کونسل ڈاڈا کے امیدواروں نے انتخابی نتائج تبدیل کرنے اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حلف اٹھانے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے مرزا گروپ کے دیگر کامیاب امیدواروں کے ہمراہ احجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔اس موقع پر یونین کونسل ڈاڈاہ مرزا گروپ کے امیدوار پیر عطااللہ شاہ یونین کونسل پیر علی بہادر شاہ غلام مصطفی خاصخیلی اور یونین کونسل سعید پور کا امیدوار محمد ھاشم سموں نے بدین شہر سے مرزا گروپ کے منتخب کانسلرز خلیفہ طارق میمن ،شاھد آفریدی ،عیسیٰ ملاح ، عمران سومرو ، اعجاز خواجہ ،رحیم کھٹی ، ریاض طہرانی ،غلام حسین سومروکے علاوہ واحد چانڈیو ندیم مغل صالح میمن مرتضیٰ میمن اور دیگر کے ہمرہ بھوک ہڑتال میں حصہ لیا اس موقع پر مرزا گروپ کے امیدواروں اور منتخب کونسلروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تینوں یونین کونسلز کے نتائج کو مرزا گروپ کے امیدوار عدالت میں چیلینج کرچکے ہیں۔
جس میں ہمارا موقف ہے کہ پولنگ کے روز ووٹوں کے گنتی کے بعد پریذائڈنگ افسران کے جانب سے امیدواروں ان کے ایجنٹس اور میڈیا کے سامنے جاری غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج اور فارم 11 کے مطابق ہم کامیاب ہوئے جس کامیابی کے نتائج کو مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ ریٹرینگ افسر بدین رفیق قریشی نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے دباؤ پر نتائج تبدیل کر کے ہماری کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کیا ہے پیپلز پارٹی حکومت نے بدین کے عوام کا ووٹ کا تقدس پامال کر کے عوام کے جھموری اور آئینی حق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی ہے جس کو بدین کی عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے بدین کی عوام کل بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھے اور آج بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گروپ کے منتخب کونسلروں نے پیپلز پارٹی میڈیا سیل اور تین خواتین ایم پی ایز کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف جاری بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا بدین کی عوام نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر ہمیشہ اعتماد کیا ہے اور سندھ کی عوام کو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جیسے بہادر سپوت پر فخر اور ناز ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا آج بھی عوام کے ساتھ ہے پر زرداری لیگ کا لیڈر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ملک میں آنے کی جرت نہیں کر رہا انہوں نے کہا۔