اسلام آباد (جیوڈیسک) گلگت بلتستان اور چترال کے عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے۔ 2013 کے انتخابات میں حصہ لینے پاکستان آیا لیکن میرے خلاف مقدمات قائم کر کے مجھے انتخابی عمل سے باہر کر دیا گیا۔ ملک میں تبدیلی نہ آئی تو مستقبل خطرناک لگ رہا ہے۔
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مت ووٹ دیں۔ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار موقع ملا اور وہ ناکام ہوئے۔
گلگت بلتستان کے لوگوں کو تبدیلی چاہیے تو آل پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام اداروں سمیت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو غلط لوگوں کے شکنجے سے نجات دلائے۔ تبدیلی صیح لوگوں کو ووٹ دے کر لائی جا سکتی ہے۔