کلرکہار (آن لائن) تبدیلی آئی رئے جم اک نہیں تے نک نانکیاں تے پی تی آئی کی حکومت برسر اقتدار کیا آئی کارکن آ ّپے سے باہر ہو گئے تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے فیس بک پر فیک آئی ڈیز بنا کر مسلم لیگی کارکنوں و صحافیوں سمیت دیگر افراد کو سر عام گالیاں دینا شروع کر دیں فیس بک پر سیاسی نجومی و زیشان ملک نامی اکاونٹ سے سر عام گالیاں دینا وتیرہ بنا لیا گیا ہے سیاسی نجومی تو ماں بہن کی گالیاں تو دیتا ہے مگر گیدڑ کی خسلت رکھنے والا کارکن شیروں سے ڈر کر بل میں بیٹھا ہوا ہے علاقہ ونہار کے سینئر صحافی ریاض ملک نے پیمرا چئیرمین اور آ ئی ایس آئی کے سربراہ اور دیگر محکموں کو ان کی حرکات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، کلر کہار ( آن لائن ) پاکستان عوامی تحریک تحصیل کلر کہاراور ٹی ایم کیو تحصیل کلر کہار مل کر ضلعی قائدین کے ساتھ دلہہ ہاوسنو منتخب ایم این ائے ذولفقار علی دلہہ کو مبارک باد دینے پہنچ گئے ان کے ہمراہ ہزاروں کارکنوں ترانوں کی ریدھم میں ایک ریلی کی شکل میں گئے تھے وہاں پر موجود عوام اور ذولفقار دلہہ نے رلی کا بھر پور استقبال کیا چوآ سیدن شاہ کلر کہار چکوال اور تلہ گنگ کے کارکنوں و اعہدیداروںساجد حسین اعوان حاجی ملک طاہر اعوان اور طاہر محمود اعوان دلہہ کو زبردست ویلکم کیا منہاج ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نو منتخب ایم این ائے زوالفقار علی دلہہ نے ضلع چکوال اور تمام تحصیلوں کے اعہدیداروں کا شکریہ ادا کیااور امید ظاہت کی کہ وپ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے ساتھ مل کر ملک کو ناقابل تسخیر بنائیں گے اور تمام چودہ قاتلوں کو بھی انجام تک پہنچائیں گے اس موقع پر حاجی ملک طاہر اعوان اور ملک طاہر محمود دلہہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، کلر کہار ( آن لائن ) چکوال خوشاب روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا اور آر ٹی ائے سیکرٹری چکوال اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں تفصیل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی ٹرانسپورٹ نے کرائے تو بڑھا دیئے مگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی اپنے کرائے جوں کے توں ہی رکھے عوام نے سراپا احتجاج بنتے ہوئے اخبار نویسوں کو بتایا کہ میانی سے چکوال کا کرایہ90اور 100روپے وصول کیا جا رہا جس کا سفر45کلو میٹر بنتا ہے جبکہ کلر کہار سے چکوال 30کلو میٹر سفر کا کرایہ70روپے وصول کر کے انتظامیہ کو للکارا جا رہا ہے مگر انتظامیہ نے انہیں پوچھنا بھی گوارہ نہیں کیا عوام کے مطابق میانی بوچھال نورپور اور کلر کہار چلنے والی گاڑیاں گیس پر چلتی ہیں اور وہ کرایہ پیٹرول کا لیتی ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ان گاڑیوں پر نہیں ہوتا انہوں نے چیف جیسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، کلر کہار ( آن لائن ) علاقہ ونہار میں فائرنگ کر کے کپڑے کے تاجر زاہد خان کو قتل کر کے فرار ہونے والے چاروں جیمز بابڈ کو للہ پولیس نے پکڑ لیا تفصیل کے مطابق پیر کی شام کو چار کار سواروں نے میانی اڈا پر فائرنگ شروع کر دی اور دن دیہاڑے کپڑے کی دکان میں گھس کر زاہد خان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے وہ للہ روڈ سرکلاں پہنچے تو ان کی گاڑی سے بکری ٹکرا گئی تو انہوں نے وہاں بھی فائرنگ کی جس پر لوگوں نے للہ پولیس کو اطلاع کی جس پر ایس ایچ او تھانہ للہ نے ناکہ بندی کی جب کارسواروں نے پولیس ناکہ دیکھا تو ان پر بھی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ تین موقع سے فرار ہو گئے جن کا تعاقب کر کے انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا