تبدیلی آئے گی ضرور مگر طریقہ کار بدلیں

 Imran Khan

Imran Khan

تحریر : مایام اعوان، لاہور
عمران خان صاحب ہر پلیٹ فارم پر تبدیلی لانے کی بات کرتے ہیں کہ وہ تبدیلی لا کر رہیں گے لیکن وہ کس کس قسم کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں یہ ابھی سمجھ سے باہر ہے۔

ایک طرف تو نواز شریف صاحب کو گھر سے نکال کہ سڑک پر لانے کی بات کرتے ہیں اور دھرنے مین شریک دس لاکھ عوام کو اپنے مطالبات منوانے سے پہلے جگہ خالی نا کرنے کی تاکید کرتے ہیں تو دوسری طرف دوسری طرف دھرنا کسی نا کسی ایگریمنٹ کے تحت ختم کر دیا جاتا ہے۔

اگر عورت کو سر بازار بغیر دوپٹے کے کھڑا کرنا اور ناچ گانا کروانا بھی تبدیلی میں شامل ہے تو وہ واقعی آچکی ہے ۔ کہتے ہیں محبت یہ نہیں کہ محبوب کی عزت کو بیچ چوراہے لایا جائے تو خان صاحب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کس قسم کی محبت کے دعویدار ہیں۔

PTI Sit

PTI Sit

وہ بہنیں یا بیٹیاں جو بازاروں میں دھرنوں کے نام پہ اپنے چہروں کو رنگین کر کہ اچھل کود اور ناچ گانا کرتی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ہاتھا پائی کرتی ہیں پھر بھی یہ امید رکھتی ہیں کہ انہیں عزت و احترام سے نوازا جائے تو ان کے لیے ایک ہی بات کہی جا سکتی ہے۔

اپنی عزت اپنے ہاتھ۔ خان صاحب کو اس بات کا زیادہ یقین ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو دھرنوں میں عورتوں کی کثیر تعداد اسی لیے پائی جاتی ہے شاید۔۔اور عورتوں اور انکے گھر والوں کو سلام جو رات کی تاریکی میں دن کی روشنی جیسا انقلاب لانے کے لیے نکلتی ہیں۔

PTI Womens

PTI Womens

خان صاحب اگر اس سب کے بغیر ایک رائٹ وے میں جا کر اپنے مطالبات منوائیں تو شایس جلدی سنوائی ہو اور مزید دھرنے کی ضرورت نا پڑے۔۔پاکستان کے تمام دھرنا سپورٹرز سے گزارش ہے دل چھوٹا مت کریں اور ایک اسلامی ملک میں رہتے ہوئے اچھے طریقے سے اپنے مطالبات منوانے میں خان صاحب کی مدد کیجئے جس سے واقعی تبدیلی آئے۔

تحریر : مایام اعوان، لاہور